ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری ایشیا کپ کے پہلے میچ کے سلسلے میں ملتان سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور وقتاً فوقتاً پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے رہے، اس موقع پر ایس پی کینٹ ودیگر اعلیٰ افسران بھی ہمراہ تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس نے ماضی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے پر امن انعقاد کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس مرتبہ بھی مزید بہتر سکیورٹی انتظامات کی بدولت ملتان ریجن پولیس سرخرو ہوئی، تاہم ٹیموں کی آ مدورفت کی وجہ سے شہریوں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے لیے انہوں نے شہریوں کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ پرامن کرکٹ کا انعقاد کریڈٹ پولیس افسران و جوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے سخت دھوپ اور گرمی کی پروا کیے بغیر فرائض سر انجام دیے۔