پشاور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا درانی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور کی مالی مشکلات کے حل کے لئے 35 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں، یہ رقم تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے ہےگرانٹ ان ایڈ پر دستخط کردیئے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ رقم جاری ہونے کے بعد جامعہ کی مالی مشکلات حل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیسے نہ ہونے کے باعث جامعہ پشاور کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کے پیش نظر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بروقت یہ معاملہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکے سامنے رکھا جس پر چیف سیکرٹری نے نوٹس لیتے ہوئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی ۔ سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم انیلا درانی نے کہا کہ جامعات کی مالی مشکلات کے حل کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم ٹھوس اقدامات اٹھارہاہے۔