کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، انوار الحق کاکڑنے کہا کہ اس میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے اور بہت جلد energy conservationکے حوالے سے آپ کو عملدرآمدنظر آئے گا، کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم وہ چھوٹے سے چھوٹے detailsجو ہیں اس میں جا کر اس مسئلے کا جو ایک نزدیک تر یعنیٰ قلیل المدت جو حل ہے وہ بھی تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں ہمارے جو صحافی دوست ہیں یہ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے پہیہ جام ہڑتال کو مجھ سے منسوب کر کے پورے پاکستان میں پھیلا دیا اور ظاہر ہے کہ تاثر ابھرا سلیم صافی نے کہا کہ یہ الفاظ آپ نے نہیں کہے تھے انوار الحق کاکڑنے کہاکہ میرے خیال میں وہ 40منٹس کے دورانیے کی ریکارڈنگ موجود ہے اور اس ریکارڈنگ میں لفظ پہیہ جام یا ہڑتال میں سے کوئی بھی اگر استعمال ہوا ہو تو میں ہر صورت جرمانہ ان لوگوں کو ادا کرنے کے لئے تیار ہوں جو اس وقت سراپا احتجاج ہیں ۔