• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ دہشتگردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت ملوث ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے قافلوں پر حملہ اور جوانوں کی شہادت سے پوری قوم افسردہ اور سخت غصے میں ہے، انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت فوری طور پر اس حوالے سے افغانستان اور بھارت کے سفارت کاروں کو طلب کر کے انہیں تمام حقائق سے آگاہ کریں۔