• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی وکالت کیلئے سلمان رشدی کے وکیل کا تقرر نہیں کیا گیا،PTI

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی وکالت کیلئے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو مقرر کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی ملک میں جاری بدترین ریاستی جبر و فسطائیت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ایک غیرملکی قانونی فرم کے حوالے سے زیرِگردش گمراہ کن اطلاعات میں کوئی صداقت ہے نہ ہی ایسے کسی اقدام کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔ جبر، بربریت اور لاقانونیت کے سامنے نظام عدل کا افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ تاہم تحریک انصاف پاکستان کے نظامِ انصاف ہی سے حقوق و انصاف کی طلب گار اور ملک کے نظامِ عدل سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے موثر اقدامات کی متقاضی ہے۔ترجمان کے مطابق قاتلانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے اور حملے کی تحقیقات سبوتاژ کرنے کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف محض 16 ماہ کے دوران 180 سے زائد جھوٹے اور جعلی مقدمات قائم کرکے قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید