• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بغداد (اے ایف پی ) ایران ، عراق ریلوے لائن کی تعمیر پر کام شروع کردیا گیا ۔جس کا افتتاح ہفتہ کویہاں عراق کے وزیراعظم محمد شعیہ السوڈانی نے کیا ۔ یہ دونوں ممالک کو ملانے والی پہلی ریلوے لائن ہوگی ۔ ایران عراق کا بڑا سیا سی و اقتصادی شر اکت دار ہے ۔ اس منصوبے کے ذریعہ عراق میں بصرہ کو ایران کے وسع ریلوے نیٹ ورک سے ملا دیا جائے گا ۔ بر سوں سے زیرغور اس منصوبہ کے لیے سمجھوتے پر دستخط 2021ء میں ہوئے افتتاحی تقریب میں ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے بھی شراکت کی’’شاہراہ تر قی ‘‘کے عنوان سے جس میں سڑک اور یلوے لائن کے1200کلو میٹر ز پر محیط منصوبوں کی تکمیل پر 17ارب ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید