• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑی غیر معیاری ہونیکا انکشاف

پشاور(گوہر علی خان ،نامہ نگار)پشاورکی نجی کار کمپنی کی جانب سے محکمہ پولیس کو چینی باشندوں سمیت دیگر غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے غیر معیاری بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ پولیس کے متعلقہ شعبے کی جانب سے گاڑی کو غیر معیاری قراردینے کے بعد کمپنی کو فوری طورپر تبدیل کرنے اور اس کی جگہ وزارت داخلہ کے ایس اوپیز کے مطابق اصلی اور جینوئن بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے، اس بات کا انکشاف ورسک کینال ری ماڈلنگ منصوبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے والی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر کے نام لکھے خط میں ہوا ہے ،خط میں کمپنی کو خبردار کیاگیا ہےکہ محکمہ داخلہ کے ایس او پیز کے مطابق جینوئن بلٹ پروف گاڑی کی تاخیر کے باعث غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری کمپنی پر عائد ہوگی ،ورسک کینال ری ماڈلنگ منصوبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے والی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر کے نام لکھے خط میں کہا گیاہےکہ کمپنی کی جانب سے جو بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید