اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ وہ ڈگری کالج منگھوٹ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبات کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں اور وین فراہم کر دی گئی ہیں جس سے اُنکی سفری مشکلات حل ہونگی۔ اسی سال یہاں یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہونگی۔ جدید تعلیم سے آراستہ خطہ پوٹھوار کئی دہائیوں سے میرا خواب تھا۔ سپیکر نے کہا کہ گوجر خان میں تعلیم‘ صحت‘ انفرا سٹرکچرو دیگر شعبوں کی ترقی و عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ کام کیا۔