لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا آزادکشمیر میں بھی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے احتجاج کیا اس پر میں نے اضافے پر عملدرآمد روک دیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ پچھلی قیمتوں پر ہی بل جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کی کمیٹی میں بھی یہی بات رکھی کہ ہمارا جو پوٹینشل ہے وہ اٹھائیس سو کے قریب ہے،ہم وفاق سے دو روپے انسٹھ پیسے کے حساب سے خرید رہے ہیں منگلا اور نیلم جہلم سے جو بجلی خریدی جا رہی ہے وہ آٹھ روپے کے حساب سے ہے۔ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ ہمیں اسی ریٹ پر دیں انہوں نے کہا کہ1967میں جب منگلا ڈیم بنا اور پھر 2003میں جب اسے آپ ریز کیا گیا تو ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں پاور پرچیز کمپنی کے بجائے بجلی دی جائے اس پر پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم نے اپنے شہریوں کو کس ریٹ پر دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا محکمہ برقیات کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں تاکہ بجلی کی سپلائی بہتر ہو آپ مجھے براہ راست بجلی دیں یہ جتنے ہاتھوں میں ہو گی اتنا ہی گرے ایریاز کا اضافہ ہو گا ا۔نہوں نے کہا کہ اگر براہ راست بجلی ملے گی تو ادارہ بنانے کا فائدہ ہو گا۔