پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سمعیہ سرور شاہ سمیت ماتحت محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی اور افسران پر زور دیا گیا کہ اپنے محکموں کی ماہانہ رپورٹ مستقل بنیادوں پر رائٹ ٹوپبلک سروسز کمیشن کو بھجوائیں