لندن(این این آئی)برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے بھارت میں مودی حکومت سے مکمل مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی کے ساتھ کسی فوری تجارتی معاہدے کو خارج ازامکان قراردیا ہے جس سے بھارت کیلئے نئی دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر مجوزہ معاہدے کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم نے ابتدائی معاہدے کے خیال کو مسترد کر دیا ہے جس سے شراب جیسی اشیا پر محصولات کم کئے جا سکتے تھے لیکن پیشہ ورانہ خدمات جیسے مشکل موضوعات کو حل نہیں کیا جا سکتا تھا۔اس فیصلے سے اگلے ہفتے نئی دہلی میں برطانوی وزیر اعظم کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات سے پہلے ہی کسی معاہدے کا امکان ختم ہوگیاہے۔