اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیر تجارت و پیپلزپارٹی کے سینئررہنمانوید قمر نے نوید قمر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ چینی برآمد کرنے کا ملبہ صرف ایک وزارت پر نہیں ڈالا جاسکتا کیونکہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کوئی ایک وزارت نہیں دیتی.
ملک میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے ، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزات تجارت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس میں کوئی صداقت نہیں ، چینی برآمد کرنے کی اجازت کوئی ایک وزارت نہیں دیتی پیداوار زیادہ ہونے پر درآمد ضرور کرنا چاہئے۔ میرٹ پر دیکھنا ہے کہ چینی کی برآمد کرنے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔