• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق خبریں جعلی قرار

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹویٹر ہینڈلر فیکٹ چیکر نے نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق جعلی خبروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ غیر ذمہ دارانہ رویئے اور فیک نیوز کو مسترد کریں۔
اہم خبریں سے مزید