• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو واپس آجانا چاہئے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہے اکتوبر میں آجائیں شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو واپس آجانا چاہئے، ہم سے صورتحال اس طرح نہیں سنبھل سکی جیسی عوام توقع کررہے تھے، سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ دینے کا اپنا فیصلہ بدل دیا ہے۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے،نواز شریف کی واپسی کا پہلا شیڈول ستمبر کے دوسرے ہفتے میں تھا، الیکشن کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی اس لیے نواز شریف کی واپسی موخر کی گئی ہے، نواز شریف چاہے اکتوبر میں آجائیں شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو واپس آجانا چاہئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اتحادی تھی ساری ذمہ داری ن لیگ پر عائد نہیں ہوتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف تمام فیصلے اتحادیوں کے اتفاق رائے سے کرتے تھے، بحیثیت کابینہ کے رکن حکومتی فیصلوں کی ملکیت لیتا ہوں، ہم سے صورتحال اس طرح نہیں سنبھل سکی جیسی عوام توقع کررہے تھے، اسحاق ڈار پاکستان آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت سنبھالی تھی، اس وقت سیاسی اور معاشی طور پر الیکشن میں جانا درست فیصلہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید