• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 20 کانفرنس میں پیوٹن کے بعد شی جن پنگ کی عدم شرکت پر بھارت میں تبصرے

اسلام آباد(فاروق اقدس)بھارتی دارالحکومت دہلی میں 9اور10ستمبر کو منعقد ہونے والی G/20ممالک کے سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بعد اب چینی صدر شی جن پنگ کی عدم شرکت کے باضابطہ اعلان کے بعد بھارت میں بھی مختلف پہلوئوں سے بحث کا آغاز ہو گیا ہے.

 میزبان ملک بھارت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر کی عدم شرکت پر تاسف کا اظہار کیا ہے خود بقول ان کے،وہ مایوس ہیں کہ ان کے چینی ہم منصب G/20سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے .

واضح رہے قبل ازیں صدر جوبائیڈن کانفرنس میں چینی صدر کے ملاقات کا عندیہ دے چکے تھے کانفرنس میں دنیا کی دو عالمی طاقتوں کی عدم شرکت کانفرنس کے انعقاد اور کامیابی کے حوالے سے دعووں پر مجموعی طور پر اثرانداز ہونگی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی عدم شرکت کے تناظر میں اجلاس کی کامیابی کے حوالے سے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید