• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو ڈکٹیشن نہیں مل رہی، نگراں حکومت آئین کی پاسداری کریگی، وزیر اطلاعات

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہا ہے کہ نگران حکومت آئین کی مکمل پاسداری کرے گی۔وزیراعظم کو اب تک کسی قسم کی ڈکٹیشن نہیں مل رہی،ہم آئین کے ساتھ مکمل طو رپرجانبدار ہیں نیوٹرل نہیں ہیں۔ہم کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف نہیں ہیں ۔میں اپنے حلف کی پاسداری کروں گا۔میں نے سنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیں گے۔مجھے یقین ہے کہ وہ ملک کے آئین و قانون کے تحت چلیں گے۔ہماری کابینہ اور وزیراعظم کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے کسی کو فائدہ یا نقصان نہیں دیں گے۔حکومت کی پالیسیوں کی وضاحت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو پبلسٹی کا شوق نہیں پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیامیں بہت سارے تنازعات ، خبریں چلتی ہیں جن میں کئی دفعہ غلط خبریں بھی ہوتی ہیں توان کو دورکرنا وزیراعظم کا کام ہے۔
اہم خبریں سے مزید