ملتان (سٹاف رپورٹر) سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام والڈ سٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دولت گیٹ چوک پر ہوا جس کی قیادت رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب مرزا محمدارشدالقادری مغل، محمد حُسین بابر اور علامہ عبدالرشید سعیدی سمیت دیگر نے کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مزارحضرت بہائوالحق زکریا ملتانی سہروردی کے قریب مندر کی تعمیر غیر مناسب ہے، ثقافت کے نام پر والڈسٹی منصوبہ کسی صورت بننے نہیں دیاجائے گا۔