ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور ریکارڈ و طبی سہولیات کی انسپکشن کی، اس موقع پرانہوں نے ادویات کا ریکارڈ اور میڈیکل عملے کی حاضری بھی چیک کی، آئوٹ ڈور میں مریضوں سے ملاقات کی اور انکی شکایات کا ازالہ کیا۔ایم ایس نے طبی سہولیات اور انتظامی امور پر بریفننگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صحت کارڈ کی رجسٹریشن مزید بڑھانے کا حکم دیا گیا۔