پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے رہنما سید مظفر شاہ کا پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کااعلان، کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ زبانی کلامی ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں نے مایوس کیا، اب سرکار مدینہ کے نام لیوائوں کے قافلے کا حصہ بن گیا ہوں، پشاور پریس کلب میں تحریک لبیک کے رہنماوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظفر شاہ نے کہاتحریک لبیک کے منشور اور عشق رسول کے نعرے سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی،سیاسی جماعتوں کے افرادکے گناہوں کا عذاب عوام کو سہنا پڑتاہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ریاست مدینہ کے قیام کے نعرے سے متاثر تھالیکن عمران خان نے مایوس کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے رہنما عبدالرحمن نظامی نے کہا کہ تحریک لبیک میں روز بڑی شخصیات شامل ہورہی ہیں،عوام میں تحریک لبیک کی پذیرائی میں اضافہ ہورہا ہے۔