راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)صدر مملکت عارف علوی نےچیئرمین ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کے صاحبزادے بیرسٹر قاسم چوہان کو فون کرکے صدر مملکت نے جسٹس علی نواز چوہان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ گیمبیا کے صدر اتاما بارو نے بھی سابق چیف جسٹس گیمبیا جسٹس علی نواز چوہان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔