ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل ملتان مزدا منی گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر قیصر عباس شاہ نے شیڈول کااعلامیہ جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 21ستمبر شام 5 بجے تک الیکشن کمشنر آفس جنرل ٹرک اسٹینڈ میں وصول کئے جائیں گے۔ جانچ پڑتال 25 ستمبر۔ اعتراضات 27ستمبر جبکہ امیدوار یکم اکتوبر شام 5بجے تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔نشان الاٹ 2 اکتوبرجبکہ پولنگ 8۔اکتوبر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے سبزی منڈی پولنگ اسٹیشن پر جاری رہے گی۔