کراچی ( محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) کراچی کے5 اضلاع کی عدالتوں میں عورتوں اور بچیوں کے جنسی زیادتی، گینگ ریپ، اغواو قتل کے 93کیسز میں سزائیں سنائی گئیں،کراچی کی خصوصی عدالتوں جینڈر بیسڈ وائیلنس کورٹس(جی بی وی سی) نے سزائیں سنائیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے نابالغ بچی سے زیادتی کے جرم میں اسکے چچا شریف کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376/506 کے تحت صرف 9سال قید اور متاثرہ کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،عدالت نے ایک اور کیس میں ملزم طارق عالم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، حال ہی میں اے ڈی ایس جے ایکس نے عبید حسین، طارق خان اور دیگر کو 12سالہ بچی ساتھ ریپ کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی اور 50ہزار روپے جرمانہ کیا ، 14سالہ متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں رمضان اور محسن کو بالترتیب 15 سال اور3سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ، ملزم عبدالباسط علی کو 9سال کے بچے سے زیادتی پر 2سال قید کی سزا سنائی گئی ، ملزم سمیرکو 5/6سال کی لڑکی زیادتی کے الزام میں دو سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ دیگر عدالتوں نے بھی سزائیں سنا ئی ہیں ۔