کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گلشن جمال میں پانی کی سپلائی نہ کرنے سے متعلق فوری سماعت کی درخواست کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 4ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ علاقے کے رہائشی ٹینکر سروس کو ہر ماہ ہزاروں روپے دیکر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔