کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےموبائل مارکیٹ نیو کراچی میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیدار وں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نارتھ کراچی و سرجانی کے تاجروں کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت اور تمام دکانیں وکاروبار بند کرنے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے تاجروں سے اظہار تشکر کیااور کہا کہ 26اپریل کو کراچی سمیت پورا پاکستان اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرے گا اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری رہے گا، علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد تحسین سے ملاقات کی اور شٹر ڈاؤن ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی، دریں اثنا صرافہ مارکیٹ کے صدر ودیگر مارکیٹوں کے عہدیداروں اور دیگر نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔