کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی تھانہ کی حدود سیکٹر 11/Dمیں شادی کی تقریب ہوائی فائرنگ سے مکان کی چھت پر موجود 19سالہ لائبہ دختراحمد علی جاں بحق ہوگئی،متوفیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لائبہ میٹرک کی طالبہ تھی اور چھت پر بیٹھ کرامتحان کی تیاری کررہی تھی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفیہ کو سر کے اوپری حصہ میں گولی لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی،پولیس کا کہنا ہےکہ گذشتہ شب علاقے سے حیدرآباد جانے والی بارات میں شامل افراد کی جانب سے آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی،نیو کراچی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3ملزمان محمد جنید ، فیضان الیاس اور عبدالرحمن آصف کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیاجبکہ دولہا اور دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔