• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سائنسدانوں کا کارنامہ: سور کے جنین میں انسانی گردے تیار کرلیے

واشنگٹن (اے ایف پی)دنیا میں پہلی بار چینی سائنسدانوں نے سور کے جنین میں انسانی خلیات پر مشتمل گردے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،اس سے گردوں کی بطور عطیہ کی کمی کو دور کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ماہرین کے مطابق سیل اسٹیم سیل نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی یہ دریافت اخلاقی مسائل کو جنم دیتی ہے، خاص طور پر چونکہ خنزیر کے دماغ میں کچھ انسانی خلیے بھی پائے گئے تھے۔گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیسن اینڈ ہیلتھ کے محققین نے گردے پر توجہ مرکوز کی کیونکہ یہ وہ عضو ہے جس کی انسانوں میں سب سے زیادہ پیوندکاری کی جاتی ہے۔سینئر مصنف لیانگسو لائی نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک چوہے کے اعضاء چوہوں میں تیار اور پیداکیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید