• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کے لئے ہامی کیوں بھری؟


بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ہدایت کار ایٹلی کمار نے کیسے اپنی ڈیبیو فلم ’جوان‘ کے لئے انہیں راضی کیا۔

خیال رہے کہ فلم جوان شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے جو بیک وقت ایک سے زائد زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے، جو ہندی، تیلگو، تامل زبان میں ریلیز ہوئی جبکہ یہ فلم ہدایتکار ایٹلی کمار کی بھی پہلی ہندی فلم ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی ایٹلی کمار سے پہلی ملاقات 2019 میں آئی پی ایل کے دوران ہوئی، جب وہ جن چنئی سپر کنگز اور کے کے آر کا میچ دیکھنے گئے ہوئے تھے، اس وقت وہ تامل فلم ’بگل‘ بنا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں نے کچھ وقت ایک ساتھ گزارا اور پھر چند دنوں بعد کوویڈ کی وباء پھل گئی۔ اس دوران سب گھر پر تھے، ایک روز ایٹلی کمار اپنی اہلیہ کے ساتھ مجھ سے ملنے آگیا۔

کنگ خان کے مطابق ہدایت کار نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ ’میرے پاس آپ کے لئے ایک فلم ہے، جس میں آپ کے ساتھ پانچ لڑکیاں ہوں گی‘،  مجھے اور میری مسز کو لگتا ہے کہ آپ اسکرین پر لڑکیوں کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں ایٹلی کی یہ لائن بہت اچھی لگی، پھر مزید دریافت کیا کہ 5 لڑکیوں کے علاوہ اور کیا کیا ہے فلم میں، ’بہت سارا ایکشن، ہائی اسپیڈ شاٹس، بہت سارا ڈانس اور بہترین ڈائیلاگ؟‘ ایٹلی نے ہامی بھری تو میں نے بھی فلم کے لئے ہاں کردی۔

کنگ خان نے یہ بھی بتایا کہ رومانوی فلم سے شہرت حاصل ہونے کے باوجود انہیں ایکشن فلمیں کرنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کو ایکشن فلمیں بہت پسند ہیں اس لئے چاہتے ہیں کہ وہ ایکشن فلموں میں سُپر ہیرو کا کردار نبھائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید