بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے ایک نجی کمپنی کے تیار کردہ پہلے کیرئر راکٹ کے ساتھ 4 سیٹلائٹوں کو سطح سمندر سے فائر کر کے خلا میں بھیج دیا ۔ یہ کامیاب تجربہ صوبہ شینگ ڈونگ کے بحیرہ اصفر کے ساتھ ساحلی شہر ہایانگ کے کھلے سمندر میں کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تیئن چی21 ، 22، 23 اور 24 سیٹلائٹ کرہ ارض کے نچلے مدار میں حرکت کریں گے اور انٹرنیٹ آف تھنگز نامی نظاموں کے لیے گلوبل ڈیٹا کی خدمات سرانجام دیں گے۔