اوکاڑہ(وارث حیدری) جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین بیانات کے حوالے سے جو سیاسی کشیدگی سامنے آئی ہے اس کے بعدسابق حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین عمران مخالف ووٹ کو یکجارکھنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں،پی پی،جے یو آئی میں لفظی گولہ باری ختم کروانا ضروری قراردیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 2سابق وزرائے اعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ روابط شروع کر دئیے ہیں ۔