• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا کپ، بھارت کیخلاف آج کے میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اتوار کےمیچ کےلیے پاکستان نے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے شکست دینے والی گیارہ رکنی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔اوپنر فخر زمان کو خراب فارم کے باوجود ایک اورموقع دیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں تین صف اول کے فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈرز شامل ہیں۔فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم شامل ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید