کراچی( پ ر ) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ کارکنان نے اپنے بانی وقائد سے تجدید عہد وفا کرکے پیغام دے دیا قائد کے مشن سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،قائد کے نظریاتی کارکنان نے بتادیا نظریہ اہلسنت کے تحفظ اور اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے،قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا ہے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے کو کسی کو بھی کمزور کرنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار محمد شاہد غوری نے مرکز اہلسنت پر یوم رضا وعرس بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔