کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزری پی این ٹی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم شایان بلوچ کے اہلخانہ اورچانڈیو ولیج کے مکینوں کی جانب سے پنجاب چورنگی پراحتجاج کیا گیا،احتجاج کے باعث سب میرین انڈرپاس اور اطراف کی سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ ، کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،پولیس نے شیلنگ کرکے احتجاجی مظاہرین کومنشتر کردیا، تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث گزری ریس کورس سے گزری آنے جانے والےدونوں روڈ اور چوہدری خلیق الزمان روڈ ٹریفک کےلیےبند کردیا گیا ،احتجاج اورٹریفک جام کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کی کوشش کی تواحتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کردیا گیا جس کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،بعد ازاں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کومنتشرکرکے حالات پرقابوپالیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھامقابلے میں ایک ملزم شایان بلوچ مارا گیا اور اسکا ساتھی فرارہوگیا ،مقابلے میں ایک پولیس افسر کی بلٹ پروف جیکٹ پرگولی لگی تھی لیکن وہ محفوظ رہا تھاہلاک ملزم کا تعلق مشوری گینگ سے ، 30سے زائد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا،پولیس نےاحتجاجی مظاہرین کو منشترکرنے کے بعد ٹریفک بحال کرادی۔