کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر تیزرفتارمسافرکوچ کی ٹکر سے سرسید یونیورسٹی کا طالب علم موٹرسائیکل پرسوار 18 سالہ فرازعلی ولد علی داد جاں بحق ہوگیا ، متوفی گلشن نوراپارٹمنٹ کا رہائشی تھا ، اورنگی ٹائون الطاف نگر نزد مرحبہ چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 45سالہ محمد طاہر ولد جہانگیر جاں بحق ہوگیا ،شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے زخمی ہونے والا 55سالہ عزیزالرحمنٰ جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا، بلدیہ ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتارمسافربس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے۔