• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم آمدن ملازمین میں 5 لاکھ روپے کا راشن تقسیم، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیا ورکرز آرگنائزیشن نے اس سال بھی کم آمدنی والے میڈیا ورکرز کی فیملی کیلئے راشن کا اہتمام کرکے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ چیئرمین پی ایم ڈبلیو او منصور یوسف نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں نامساعد حالات میں بھی ہم نے میڈیا ورکرز کی خدمت کا عزم کررکھا ہے۔ سال گزشتہ کی طرح اس سال ہم نے کراچی بھر کے میڈیا ہائوسز کے کم آمدنی والے ملازمین کیلئے پانچ لاکھ سے روپے سے زائد کا راشن تقسیم کیا ہے۔ سیکرٹری پاکستان میڈیا ورکرز آگنائزیشن عاطف خان کے مطابق کراچی میں ہماری واحد آرگنائزیشن ہے جس نے محدود مسائل کے باوجود کم آمدنی والے ملازمین کی فیملی کے مسلسل چوتھے سال راشن کا انتظام کیا ہے ۔ انشاء اللہ ہم اپنی بساط سے بڑھ کر میڈیا ورکرز کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے جلد ہی عیدالفطر کے بعد ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ اس سلسلے میں ہم کم آمدنی والے میڈیا ہائوسز کے ملازمین کیلئےبچوں کی تعلیم اوران کی اہل خانہ کیلئے صحت کے حوالے سے بہترین پیکیج دیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید