اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سینٹ انتخابات سے قبل ہوجانے چاہئیں.
سعودی ولی عہد کا دورہ پلان میں ،وفاقی ، صوبائی حکومتوں کے حجم تعین کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائیگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حجم کے تعین کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائیگی،وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس پنشن فنڈز کے بہتر انتظام کیساتھ ساتھ حکومتی اخراجات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ کیلئے آپشنز پر غور کریگی،عام انتخابات سینٹ انتخابات سے قبل ہوجانے چاہئیں.
ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم اس بات پر قائل ہیں کہ ایک قابل عمل ریاست بنانے اور معاشی کمزوریوں کی وجہ سے وجود کو لاحق خطرات کو کم کرنے کیلئے اخراجات کو معقول بنانے اور آمدنی میں اضافہ ضروری ہے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل مناسب گورننس کے حصول اور ما.
ضی کی ناقص حکمرانی کی وجوہات کو دور کرنے میں معاونت کیلئے کوشاں ہے، فوج کی قیادت نے تنظیمی طاقت سے سول سروس کے اعتماد کی سطح میں اضافہ کیا ہے۔