• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، جی 20 رہنما ننگے پاؤں گاندھی کی سمادھی پر گئے، بائیڈن چپل پہن کر پہنچے

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گروپ جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مون سون بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے کی وجہ سے عالمی رہنما مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ننگے پاؤں پہنچ گئے۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مہمانوں کا اس مقام پر خیر مقدم کیا جہاں جنوری 1948 میں عدم تشدد کے پیامبر مہاتما گاندھی کو ایک انتہا پسند نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نے کئی سربراہان مملکت کی طرح راج گھاٹ میموریل کمپلیکس پر جوتے اتارنے کے بجائے ہلکے چپل کا انتخاب کیا، جہاں احترام کے طور پر عام جوتے پہننا منع ہے۔

 برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر سربراہن اپنے موزے اور جوتے اتار کر ماربل کے چبوترے پر چلتے ہوئے نریندر مودی کے ساتھ شامل ہوئے جہاں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید