• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ باکسر عامر خان کی اپنی نئی کتاب کی تشہیر کیلئے آبائی شہر آمد

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن(ابرار حسین ) بولٹن سے پاکستان نژاد ریٹائرڈ باکسر عامر خان اپنی نئی کتاب کی تشہیر کیلئے اپنے آبائی شہر واپس آئے، انہوں نے عامر خان اکیڈمی کی جانب سے ٹاؤن میں راؤنڈ 4 باکسنگ پروجیکٹ شروع کئے جانے والے کام کو بھی دیکھا۔ عامر خان اچانک جم پہنچے تو وہاں موجود نوجوان باکسر انہیں دیکھ کر حیران اور خوش نظر آئے۔ اس موقع پرعامر خان نے انہیں ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا اور نوجوانوں کو مشورہ دیئے اور ان کے ساتھ کچھ پیڈ ورک بھی کیا،انہوں نے کہا کہ جب میں اپنی باکسنگ کی دنیا کو دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کب کیا اور باکسنگ نے میرے لیے کیا کیا ہے اس حوالے سے کبھی سوچا نہ تھا کہ میں ایسی پوزیشن پر پہنچوں گا ۔میں نے اکیڈمی اس لئے کھولی تاکہ نوجوان طبقہ بے راہ روی کی بجائے باکسنگ میں حصہ لے کر اپنی بہترین زندگی کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ انہوں نے جم میں صرف 20 افراد کے ساتھ شروع کیا تھا لیکن اب دیکھ رہے ہیں کہ سیکڑوں افراد جم آرہے ہیں اور باکسنگ کوچ ہر عمر کے گروپوں کے لیے کلاسز لگا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ناصر اکرم نے کہا کہ عامر خان ان سے اپنی نئی کتاب کے بارے میں گفتگوکرنے اور ہمارے کام کو دیکھنے آئے تھے،ہم نے جو ترقی کی ہے اس سےوہ بہت متاثرہوئے اور وہ حیران تھے کہ ہم نے تیزی کے ساتھ ٹریننگ حاصل کرکے باکسنگ کے مقابلوں کیلئے خود کو تیارکیا ہے۔
یورپ سے سے مزید