اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ کے ʼʼفل کورٹ ریفرنسʼʼکے منعقد ہونے سے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں .
سوموار کے روزنئے عدالتی سال کے آغاز پر منعقدہ فل کورٹ ریفرنس کے بعد سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں جنگ ، جیو میڈیا گروپ کے رپورٹر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اورفیصلہ نہیں کیا ،فاضل جج نے مسکراتے ہوئے صحافی سے سوال کردیا کہ کیا آج والا ریفرنس کافی نہیں ؟
ایک ہی شخص کو سن سن کرآپ لوگ بور ہوجائیں گے،بعد ازاںصحافی نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بھی یہی سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جارہا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم بھی انتظار کررہے ہیں، جیسے پتا چلے گا بتادیں گے، ویسے انہوں نے آج تقریرمیں توکہا ہے کہ شاید یہ ان کا آخری خطاب ہے۔