• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس کااجلاس، ایکو سسٹم کی بحالی و اپ گریڈیشن پرگفتگو

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جنگلات و جنگلی حیات سید رضوان محبوب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس فاریسٹ کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک سمیت ماحولیات، ڈبلیو ڈبلیو ایف، پی اینڈ ڈی، فشریز، جنگلی حیات و جنگلات کے افسران، وائلڈ لائف ایکسپرٹس اور کلائمیٹ چینج کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکو سسٹم کی بحالی و اپ گریڈیشن اور فاریسٹ مینجمنٹ کی بہتری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کلائمیٹ چینج کے ضمن میں ممکنہ اقدامات پر بھی تجاویز کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس میں شجر کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے ٹائم فریم پر بھی مشاورت ہوئی اور اکتوبر کے وسط میں شجرکاری کے آغاز اور مہم میں پی ایچ اے اور تعلیمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید