• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کا تقاضا، تمام سیاسی جماعتوں کوایک پیج پر ہونا چاہئے،گورنرسلیم حیدر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوایک پیج پر ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بین الصوبائی ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سے نوجوان بہتر سوچ کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھ سکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران،اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگی کشیدگی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر پاکستان کا کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسلے کا حل نہیں، فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات کی طرف آنا چاہئے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے کی بہتری اور امن وامان برقرار رکھنا ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ چیلنجز اور تعاون کے حوالے سے رابطے بڑھائیں گے۔
لاہور سے مزید