پشاور ( سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج 12 ستمبر سے تین روزہ دورہ پر دیر پایاں آئیں گے اور 14 ستمبر تک ضلع دیر کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ،جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ کے مطابق وہ جماعت اسلامی خواتین ونگ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے بھی خطاب کرینگے۔