• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری، مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، نگراں وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہےانہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئےکہی، وزیراعظم کو آئی ٹی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیااوربتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بالخصوص دیامر اور استور میں تعلیم کے شعبے کے کئی مسائل حل کئے جا چکے ہیں لئے گئے ، گلگت بلتستان میں نفسیاتی امراض کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سد باب کیلئے 24گھنٹے فعال رہنے والی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، وزیراعظم نے گلگت بلتستان انتظامیہ اور سیاسی قیادت کو تمام موجودہ ترقیاتی منصوبوں کی افادیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر انتشار پھیلانا ناقابلِ برداشت ہے اور ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،نگران وزیراعظم نے طلبہ سے ملاقات کی انکے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا ، انہوں نے ایک طالبہ کے سائنسی ماڈل کو سراہتے ہوئے اسے تعریفی سند دینے کی ہدایت کی اورکہاکہ ہمارے بچوں میں سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید