• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی شدید قلت، قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کا فلائٹ آپریشن شدید طور پر متاثر ہونا شروع ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے، اور پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او سے طیاروں کا ایندھن ملنے میں مشکلات کی وجہ سے کراچی سے تربت، بہالپور، فیصل آباد، اسلام آباد، اور لاہور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی سے سکھر کی پرواز بھی منسوخ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید