• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکوئوں نے دکان سے 18لاکھ لوٹ لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تیزی سے جاری گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے ( 1) کار ( 11) موٹرسائیکلیں ( 27) موبائل فونز نقدی زیورات جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مظفراباد کے علاقے میں چار ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر اظہر سے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی کار چھین لی پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں تاجر حبیب احمد کی دکان میں ڈاکو داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر 18 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں کارسوار تاجر علی شیرسےموٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ 15 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے محمد حسین اور ذوالفقار سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دو موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ بہاؤدین زکریا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے زبیر سے موٹر سائیکل فون اور ہزاروں روپے کے نقدی چھین لی پولیس ممتاز اباد کے علاقے میں مہرین رانا کہ گھر سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اکرم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد علی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے سات عددموبائل فونز چوری کر لیے پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عبدالرحمن کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ ممتاز اباد کے علاقے سے حامد رضا ۔عرفان۔سہیل احمد۔ عمران اور قیصر نیو ملتان کے علاقے عثمان دولت گیٹ کے علاقے شہباز کینٹ علاقے انیس صدر ملتان کے علاقے سلیم کوتوالی کے علاقے میں سکندر مظفراباد کے علاقے طارق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
ملتان سے مزید