• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایرانی پیٹرول کے کاروبار پر پابندی سے پہلے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے، چشتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ حکومت ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے سے پہلے نوجوانوں کو روزگار کی مواقع فراہم کرے بلوچستان میں نہ کوئی کارخانہ ہے اور نہ کوئی صنعت ہے بلوچستان کے نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے بچوں کی دو وقت روٹی کی حصول کے لیے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں ایک ایک نوکری پر لاکھوں کا بولی لگتی ہے اور لاکھوں روپے سے جعلی ڈومیسائل پر دوسرے صوبوں کی لوگوں کو پوسٹوں پر تعینات کر رہے ہیں نوجوان ایک ایک نوکری کے لیے دربدر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کارخانے اور صنعتیں قائم کرکے بیروزگار جوانوں کیلئیکسی روزگار کا بندوبست کرے۔ خالی آسامیاں نیلام اور فروخت کرنے کی بجائے میرٹ پر دئیے جائے۔ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار سے منسلک ہزاروں جوانوں کیلئے متبادل روزگار کا پروگرام بنایا جائے۔ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول پر پابندی کی وجہ سے کیخلاف شہروں میں کریک ڈان کی بجائے ایرانی بارڈر پر تیل کی ترسیل روکی جائے تاکہ اس کاروبار سے منسلک لوگوں کا معاشی نقصان نہ ہو۔
کوئٹہ سے مزید