اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے لئے انتہائی مختصر وفدکے ساتھ نیویارک آئیں گے اور جنرل اسمبلی سےخطاب کے علاوہ صحت اور دیگر امور پر ہونے والی کانفرنسز میں بھی شرکت اور سائڈ لائنز پر متعدد سربراہان مملکت اور حکومت سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ معاشی یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر منیر اکرم نے اس نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں اور نگراں وزیراعظم کی نیویارک آمد سے قبل نیویارک پہنچ جائیں گے جبکہ نگراں وزیراعظم اپنے خصوصی طیارے سے نیویارک آئیں گے یا پھر کسی ایئر لائن کی پرواز سے نیویارک کا سفر کریں گے؟ اس بارے میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کی حکومتی تاریخ سے پہلے نگران وزیراعظم ہونگے جو انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے۔ امریکا کے پاکستانیوں کی جانب سے انتہائی مختصر وفد کے ساتھ شرکت کا فیصلہ مثبت ردعمل سامنے لانے کاامکان ہے۔