اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے بارے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔ بدھ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ مقدمے کے بعض فریقین کے وکلا مو جود نہیں تھے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے موجود وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہم آپ کو گڈ تو سی یو کہتے ہیں ، یہ کیس بہت دلچسپ تھا ، اب یہ کیس نیا بنچ سنے گا ، امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کریگا۔