اسلام آباد (نیوز ایجنسی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کا جائزہ لے رہے ہیں) ذخیرہ اندوزوں، بجلی چوروں، مافیاز اور اسمگلرز کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا،.
نہوں نے کہا کہ وہ کسی چھوٹی بڑی مچھلی پر نہیں بلکہ قانون کی مچھلی پر یقین رکھتے ہیں، کسی قسم کا کوئی دبائو قبول نہیں کیاجائے گا
جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہنا کہ مافیاز کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں فوری طور پر عوام کو ریلیف مل جائے اور مہنگائی نیچے آجائے تو شائد یہ جلد نہ ہو کیونکہ جو لوگ ہم سے پہلے موجود تھے انہوں نے اس حوالے سے کیا کیا یہ سوال ان سے ہونا چاہیے؟
انہوں نے کہا میں کوئی مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ ابھی شاہی فرمان جاری کروں کہ اسے پکڑ لو اسے چھوڑ دو ، جو کچھ ہوگا قانون کے مطابق ہوگا ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے غیر قانونی کام کیوں کریں یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ، دو سو یونٹ بجلی پر صارفین کو جلد ریلیف دے دیاجائے گا اور بجلی کے بلوں کی اقساط کی جائیں گی۔