پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ نتائج آ فیشل ویب پر اپلوڈ کرنے سے روک د یا، والدین اور طلباء کی درخواستوں پر چیف سیکرٹری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا ،رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا گیا، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں غیر قانونی طریقے استعمال کرنے کے خلاف طلباء اور والدین کی درخواستوں پر چیف سیکرٹری ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کر تے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے سے روک د یے ۔