کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں اور مقتدرہ سے ٹکرائو کی پالیسی سے روک دیا ہے۔ آصف زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی ارکان کون لیگ اور دیگر اتحادیوں سمیت مقتدرہ کے حوالے سے ٹکرائو کی پالیسی سے روک دیا جبکہ الیکشن میں مساوی مواقع کے لئے آصف زرداری نے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تمام اختیارات سنبھال لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے تمام ارکان کو ٹکرائو کی سیاست سے اجتناب کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر باہمی گفتگو سے تحفظات دور نہ ہوئے تو پھر پیپلزپارٹی اپنے مزاحمتی آپشن محفوظ رکھتی ہے۔